حدیث کتب › مسند الشهاب ›
مسند الشهاب
— احادیث1001 سے 1200
لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ باب: جس نے قرآن کو خوش الحانی سے نہ پڑھا وہ ہم میں سے نہیں
حدیث نمبر: 1201
1201 - أنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ النَّيْسَابُورِيُّ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، نا عَمِّي، قَالَ: سَمِعْتُ الرَّبِيعَ بْنَ سُلَيْمَانَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ الشَّافِعِيَّ، رَحِمَهُ اللَّهُ يَقُولُ فِي حَدِيثِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ» ، قَالَ الشَّافِعِيُّ «نَقْرَؤُهُ حَدَرًا وَتَحْزِينًا»ترجمہ:محمد ارشد کمال
ربیع بن سلیمان کہتے ہیں کہ میں نے امام شافعی رحمہ اللہ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث: ”جس نے قرآن کو خوش الحانی سے نہ پڑھا وہ ہم میں سے نہیں“ کے بارے میں فرماتے سنا: (کہ اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ) اسے ہم غمگین آواز میں حدر کے ساتھ پڑھیں۔