حدیث نمبر: 1198
1198 - أنا أَبُو مُحَمَّدٍ، أنا ابْنُ جَامِعٍ، نا عَلِيٌّ، نا أَبُو نُعَيْمٍ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ بْنِ أَبِي نَهِيكٍ، قَالَ: جِئْتُ إِلَى سَعْدٍ فَقَالَ: مَنْ أَنْتَ يَا ابْنَ أَخِي؟ فَأَخْبَرْتُهُ، فَقَالَ: مَرْحَبًا، تُجَّارٌ كَسَبَةٌ، كَيْفَ قِرَاءَتُكَ الْقُرْآنَ؟ قُلْتُ: حَسَنَةٌ، قَالَ: فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «اقْرَؤُوا الْقُرْآنَ وَابْكُوا، فَإِنْ لَمْ تَبْكُوا فَتَبَاكَوْا، وَغَنُّوا بِالْقُرْآنِ، فَإِنَّهُ لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يُغَنِّ أَوْ يَتَغَنَّ بِهِ»
ترجمہ:محمد ارشد کمال

عبداللہ بن سائب بن نہیک کہتے ہیں کہ میں سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی طرف گیا انہوں نے کہا: بھتیجے! تم کون ہو؟ میں نے انہیں بتایا تو انہوں نے کہا: خوش آمدید، تم کمائی کرنے والے تاجر ہو۔ تم قرآن کی قرأت کیسی کرتے ہو؟ میں نے کہا: اچھی (قرأت کرتا ہوں) انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ”قرآن پڑھو اور رویا کرو، اگر رونا نہ آئے تو رونے والی صورت بنا لیا کرو اور قرآن کو خوش الحانی سے پڑھو کیونکہ جس نے قرآن کو خوش الحانی سے نہ پڑھا یا اسے خوش الحانی سے نہ پڑھے وہ ہم میں سے نہیں۔“

حوالہ حدیث مسند الشهاب / حدیث: 1198
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث إسناده ضعیف ، عبدالرحمٰن بن عبید بن ابی ملیکہ ضعیف ہے ۔