مسند الشهاب — حدیث نمبر 1194

باب: جس نے قرآن کو خوش الحانی سے نہ پڑھا وہ ہم میں سے نہیں

لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ

حدیث نمبر: 1194
1194 - وأنا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أنا أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ السُّكَّرِيُّ قِرَاءَةً عَلَيْهِ، نا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْبَغْدَادِيُّ، قِرَاءَةً عَلَيْهِ، نا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، نا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَهِيكٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ» ، قَالَ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ: وَرَوَى هَذَا الْحَدِيثَ وَكِيعٌ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ سَعْدٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَرَوَاهُ أَيْضًا وَكِيعٌ، نَا سَعِيدُ بْنُ حَسَّانَ الْمَخْزُومِيُّ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَهِيكٍ، عَنْ سَعْدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ»
ترجمہ:محمد ارشد کمال

سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جس نے قرآن کو خوش الحانی سے نہ پڑھا وہ ہم میں سے نہیں۔“
ابوالحسن علی بن عبدالعزیز کہتے ہیں: اس حدیث کو وکیع نے عبدالرحمن بن ابی بکر سے، انہوں نے ابن ابی ملیکہ سے، انہوں نے عبداللہ بن سائب سے، انہوں نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے، اور وکیع نے اسے سعید بن حسان مخزومی سے، انہوں نے ابن ابی ملیکہ سے، انہوں نے عبیداللہ بن ابی نہیک سے، انہوں نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی روایت کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے قرآن کو خوش الحانی سے نہ پڑھا وہ ہم میں سے نہیں۔“

حوالہ حدیث مسند الشهاب / حدیث: 1194
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح ، وأخرجه أبو داود : 1469 ، 1470 ، أحمد : 1/ 172 ، دارمي : 3488 ، فضائل القرآن لابي عبيد ، ص : 109»