حدیث کتب › مسند الشهاب ›
حدیث نمبر: 1187
1187 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْمُعَدِّلُ، قَالَ: أبنا أَبُو سَعِيدٍ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ قَالَ: ثنا ابْنُ عُتْبَةَ، ثنا يَحْيَى بْنُ الْمُنْذِرِ، ثنا ابْنُ الْأَجْلَحَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَيْسَ لِعِرْقٍ ظَالِمٍ حَقٌّ»ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ظالم کی رگ کا کوئی حق نہیں۔“
وضاحت:
فائدہ: -
سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جس نے کسی (لاوارث) بنجر زمین کو آباد کیا تو وہ اس کی ہوگی اور ظالم کی رگ کا کوئی حق نہیں (یعنی جس نے ظلماً کسی جگہ پر قبضہ کیا تو اس کا حق تسلیم نہیں کیا جائے گا)۔ " [ترمذي: 1378، وسنده حسن]