حدیث نمبر: 1178
1178 - أَخْبَرَنَا سَهْلُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الشُّجَاعِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الصُّوفِيُّ، ثنا حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّفَّاءُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ الْأَشَجُّ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ هَذِهِ الْقُلُوبَ تَصْدَأُ كَمَا يَصْدَأُ الْحَدِيدُ» قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا جِلَاؤُهَا؟ قَالَ: «ذِكْرُ الْمَوْتِ وَتِلَاوَةُ الْقُرْآنِ»
ترجمہ:محمد ارشد کمال

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک یہ دل زنگ آلود ہو جاتے ہیں جس طرح لوہا زنگ آلود ہو جاتا ہے۔“ عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! اس کی چمک (کا ذریعہ) کیا ہے؟ فرمایا: ”موت کو کثرت سے یاد کرنا اور تلاوت قرآن۔“

حوالہ حدیث مسند الشهاب / حدیث: 1178
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف جدا
تخریج حدیث «إسناده ضعيف جدا ، شعيب الايمان : 1859»
عبد اللہ بن عبد العزیز بن ابی رواد سخت ضعیف ہے ۔