حدیث نمبر: 1137
1137 - وأنا أَبُو مُحَمَّدٍ التُّجِيبِيُّ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَعْقُوبَ الْبَزَّازُ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِي، نا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، نا سُفْيَانُ، نا أَيُّوبُ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ رَجُلٍ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ أُلْقِيَ لَهُ مِنْبَرٌ خَلَتْ قَوَائِمُهُ مِنْ حَدِيدٍ، فَحَفِظْتُ مِمَّا عَلَّمَنِي أَنَّهُ قَالَ: «إِنَّكَ لَا تَدَعُ شَيْئًا ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ، إِلَّا أَثَابَكَ اللَّهُ مَا هُوَ خَيْرٌ مِنْهُ»
ترجمہ:محمد ارشد کمال

حمید بن ہلال ایک آدمی سے روایت کرتے ہیں، اس نے کہا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ کے لیے ایک منبر رکھا گیا تھا جس کے پائے لوہے کے تھے، آپ نے مجھے جو تعلیم فرمائی میں نے یاد کر لی آپ نے فرمایا تھا: ”بے شک تو اللہ کی رضا چاہتے ہوئے جس چیز کو چھوڑے گا اللہ تجھے اس کے بدلے میں بہتر چیز عطا فرمائے گا۔“

حوالہ حدیث مسند الشهاب / حدیث: 1137
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «إسناده حسن»