حدیث کتب › مسند الشهاب ›
مسند الشهاب
— احادیث1001 سے 1200
إِنَّ اللَّهَ يَنْهَاكُمْ عَنْ قِيلَ وَقَالَ وَإِضَاعَةِ الْمَالِ باب: بے شک اللہ تمہیں قیل و قال ، مال ضائع کرنے سے منع کرتا ہے
حدیث نمبر: 1090
1090 - أنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ النَّيْسَابُورِيُّ، أنا الْقَاضِي أَبُو الطَّاهِرِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ، نا أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسٍ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدٍ الْأُرُزِّيُّ، نا عُبَيْدُ بْنُ عَمْرٍو الْحَنَفِيُّ، جَارُ خَالِدِ بْنِ الْحَارِثِ، نا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ، وَالْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللَّهَ كَرِهَ لَكُمْ قِيلَ وَقَالَ وَكَثْرَةَ السُّؤَالِ وَإِضَاعَةَ الْمَالِ، وَمَنْعًا وَهَاتِ، وَوَأْدَ الْبَنَاتِ، وَعُقُوقَ الْأُمَّهَاتِ»ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا عمار بن یاسر اور مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ نے تمہارے لیے کثرت سوال، مال ضائع کرنا، خود نہ دینا اور دوسروں سے لینا، بیٹیوں کو زندہ دفن کرنا اور ماں کی نافرمانی کرنا ناپسند کیا ہے۔“
وضاحت:
فائدہ: -
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "بے شک اللہ نے تم پر ماوں کی نافرمانی، بچیوں کو زندہ دفن کرنا، خود نہ دینا اور دوسروں سے لینا حرام کیا ہے اور قیل و قال، کثرت سوال اور مال ضائع کرنا تمہارے لیے ناپسند کیا ہے۔ " [بخاري: 2408]