حدیث نمبر: 102
102 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْأَصْبَهَانِيُّ، أبنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ السَّقَطِيُّ، وَذُو النُّونِ بْنُ مُحَمَّدٍ التُّسْتَرِيُّ قَالَا: ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَسْكَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ بْنِ كُوفِيٍّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ هُوَ التِّنِّيسِيُّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي صَدَقَةَ، عَنِ الْأَصْبَغِ، عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «صَنَائِعُ الْمَعْرُوفُ تَقِي مَصَارِعَ السُّوءِ، وَإِنَّ صَدَقَةَ السِّرِّ تُطْفِئُ غَضَبَ الرَّبِّ، وَإِنَّ صِلَةَ الرَّحِمِ تَزِيدُ فِي الْعُمُرِ وَتَنْفِي الْفَقْرَ»
ترجمہ:محمد ارشد کمال

سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نیکی کے کام برائی میں گرنے سے بچاتے ہیں اور پوشیدہ صدقہ رب تعالیٰ کا غصہ بجھاتا ہے اور بے شک صلہ رحمی عمر دراز کرتی ہے اور فقر و فاقہ مٹاتی ہے۔“

حوالہ حدیث مسند الشهاب / حدیث: 102
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «إسناده ضعيف ، وأخرجه المعجم الاوسط : 943» صدقه بن عبد اللہ ضعیف اور اصبغ نامعلوم شخص ہے ۔