کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: بچے (کے نسب) میں قیافہ شناسوں کی گواہی قبول کرنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ: أَنَّهُ شَكَّ فِي ابْنٍ لَهُ، فَدَعَا لَهُ الْقَافَةَ.
حافظ محمد فہد
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے میں شک کیا تو اس کے لیے قیافہ لگانے والے کو بلایا۔
أَخْبَرَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ: عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبٍ: أَنَّ رَجُلَيْنِ تَدَاعَيَا وَلَدًا فَدَعَا عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لَهُ الْقَافَةَ، فَقَالُوا: قَدِ اشْتَرَكَا فِيهِ. فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: وَالِ أَيَّهُمَا شِئْتَ.
حافظ محمد فہد
یحییٰ بن عبد الرحمن بن حاطب سے روایت ہے کہ دو آدمیوں نے ایک بچہ کا دعویٰ کیا، تو عمر رضی اللہ عنہ نے قیافہ لگانے والوں کو بلایا، تو انہوں نے کہا، یہ دونوں اس میں شریک ہیں۔ تو پھر عمر رضی اللہ عنہ نے اس بچے سے کہا: ”ان دونوں میں سے جس کے پاس چاہے چلا جا۔“
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ عُمَرَ مِثْلَ مَعْنَاهُ.
حافظ محمد فہد
ایک اور سند سے سلیمان بن یسار کے واسطہ سے عمر رضی اللہ عنہ سے سابقہ حدیث کے ہم معنی مروی ہے۔
أَخْبَرَنَا مُطَرِّفُ بْنُ مَازِنٍ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِثْلَ مَعْنَاهُ. أَخْرَجَ الْأَرْبَعَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ الدَّعْوَى وَالْبَيِّنَاتِ.
حافظ محمد فہد
ایک اور سند سے عروہ بن زبیر کے واسطہ سے بھی عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے اس کی ہم معنی مروی ہے۔