کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: منیٰ کی طرف روانگی، یومِ ترویہ کا جمعہ کے دن آنا اور منیٰ میں ظہر پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 983
حَدَّثَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي يَحْيَى، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ يَنَّاقٍ، قَالَ: وَافَقَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ فِي زَمَانِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَقَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِفِنَاءِ الْكَعْبَةِ فَأَمَرَ النَّاسَ أَنْ يَرُوحُوا إِلَى مِنًى وَرَاحَ فَصَلَّى بِمِنًى الظُّهْرَ.
حافظ محمد فہد
حسن بن مسلم بن یناق سے روایت ہے فرمایا، رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں یوم الترویہ (آٹھ ذوالحجہ کا دن) جمعہ کے روز آگیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کعبہ کے سامنے کھڑے ہوئے اور لوگوں کو منیٰ کی طرف چلنے کا حکم دیا، اور آپ ﷺ خود بھی تشریف لے گئے اور منیٰ میں ظہر کی نماز پڑھی۔
حدیث نمبر: 984
أَخْبَرَنَا الثِّقَةُ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِمِنًى رَكْعَتَيْنِ وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ.
حافظ محمد فہد
سالم اپنے باپ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے منیٰ میں دو رکعتیں پڑھیں بعد میں ابوبکر، عمر رضی اللہ عنہما نے بھی ایسا ہی کیا۔
حدیث نمبر: 985
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ مِثْلَهُ. أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الْحَجِّ مِنَ الْأَمَالِي، وَالثَّانِيَ وَالثَّالِثَ مِنْ كِتَابِ الْإِمَامَةِ.
حافظ محمد فہد
ایک اور سند سے ابن عمر رضی اللہ عنہما کے واسطہ سے اسی طرح مروی ہے۔