حدیث نمبر: 961
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ، عَنْ حَنْظَلَةَ، عَنْ طَاوُسٍ: أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ: أَقِلُّوا الْكَلَامَ فِي الطَّوَافِ؛ فَإِنَّمَا أَنْتُمْ فِي صَلَاةٍ.
حافظ محمد فہد
طاؤس کہتے ہیں میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کو فرماتے ہوئے سنا کہ: ”تم طواف کے دوران کم گفتگو کرو، کیونکہ تم نماز عبادت میں ہو۔“
حدیث نمبر: 962
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ قَالَ: طُفْتُ خَلْفَ ابْنِ عُمَرَ وَابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فَمَا سَمِعْتُ وَاحِدًا مِنْهُمَا مُتَكَلِّمًا حَتَّى فَرَغَ مِنْ طَوَافِهِ. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ.
حافظ محمد فہد
عطاء رحمہ اللہ سے روایت ہے فرمایا: ”میں نے ابن عمر اور ابن عباس رضی اللہ عنہم کے پیچھے طواف کیا، میں نے ان میں سے کسی کو بھی بات کرتے نہیں سنا یہاں تک کہ وہ اپنے طواف سے فارغ ہو گئے۔“