کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: طواف، رمل (پہلوانوں کی طرح چلنا) اور اضطباع (کندھا کھلا رکھنا) کا بیان
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، وَعَبْدُ الْعَزِيزِ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرٍ. وَأَخْبَرَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، [ ص: 254 ] عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا طَافَ فِي الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ أَوَّلَ مَا يَقْدَمُ يَسْعَى ثَلَاثَةَ أَطْوَافٍ، وَمَشَى أَرْبَعَةً، ثُمَّ يُصَلِّي سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ يَطُوفُ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ.
حافظ محمد فہد
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب حج اور عمرہ میں طواف کرتے تو پہلے تین چکر دوڑ کر لگاتے اور چار بار چلتے پھر دو رکعتیں پڑھتے ، پھر صفا اور مروہ کا طواف کرتے۔
أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَمَلَ مِنْ سَبْعَةٍ ثَلَاثَةَ أَطْوَافٍ خَبَبًا لَيْسَ بَيْنَهُنَّ مَشْيٌ.
حافظ محمد فہد
عطاء رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سات چکروں میں سے تین چکر تیز چل کر (رمل کر کے) پورے کیے، ان کے درمیان میں چلنا نہیں تھا۔
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّهُ كَانَ يَرْمُلُ مِنَ الْحَجَرِ إِلَى الْحَجَرِ، ثُمَّ يَقُولُ: هَكَذَا فَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
حافظ محمد فہد
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ حجرِ اسود سے حجرِ اسود تک رمل کرتے پھر فرماتے: ”اسی طرح رسول اللہ ﷺ نے کیا۔“
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّهُ رَآهُ بَدَأَ فَاسْتَلَمَ الْحَجَرَ، ثُمَّ أَخَذَ عَنْ يَمِينِهِ فَرَمَلَ ثَلَاثَةَ أَطْوَافٍ وَمَشَى أَرْبَعَةً، ثُمَّ إِنَّهُ أَتَى الْمَقَامَ فَصَلَّى خَلْفَهُ رَكْعَتَيْنِ.
حافظ محمد فہد
مسروق رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے حجرِ اسود کے استلام سے ابتدا کی، پھر دائیں جانب سے تین طواف رمل سے کیے اور چار بار عام چال چلے، پھر وہ مقامِ ابراہیم علیہ السلام پر آئے اور اس کے پیچھے دو رکعتیں نماز پڑھی۔
أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ اسْتَلَمَ الرُّكْنَ لِيَسْعَى ثُمَّ قَالَ: لِمَنْ نُبْدِي الْآنَ مَنَاكِبَنَا، وَمَنْ نُرَائِي، فَقَدْ أَظْهَرَ اللَّهُ الْإِسْلَامَ؟ وَاللَّهِ عَلَى ذَلِكَ لَأَسْعَيَنَّ كَمَا سَعَى. أَخْرَجَ الْخَمْسَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ.
حافظ محمد فہد
ابن ابی ملیکہ سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے حجرِ اسود کو چھوا تاکہ طواف کریں پھر فرمایا: ”اب ہم اپنے کندھے کن کے لیے ظاہر کریں، اور ہم کس کو دکھائیں، جبکہ اللہ نے اسلام کو غالب کر دیا؟ اللہ کی قسم! میں اسی طرح سعی (طواف) کروں گا جس طرح انہوں نے (یعنی نبی ﷺ نے) کی۔“