کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: بیت اللہ پر پہلی نظر پڑتے وقت دعا اور ہاتھ اٹھانے کا بیان
حدیث نمبر: 948
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا رَأَى الْبَيْتَ رَفَعَ يَدَيْهِ، وَقَالَ: "اللَّهُمَّ زِدْ هَذَا الْبَيْتَ تَشْرِيفًا وَتَعْظِيمًا وَتَكْرِيمًا وَمَهَابَةً، وَزِدْ مِنْ شَرَّفَهُ وَكَرَّمَهُ مِمَّنْ حَجَّهُ وَاعْتَمَرَهُ تَشْرِيفًا وَتَكْرِيمًا وَتَعْظِيمًا وَبِرًّا" .
حافظ محمد فہد
ابن جریج سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب بیت اللہ کو دیکھتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھاتے اور یہ دعا کرتے: ”اے اللہ! اس گھر کے شرف، عظمت، کرامت اور ہیبت میں اضافہ فرما، اور جس نے اس کو شرف و کرم دیا ان لوگوں میں سے جنہوں نے اس کا حج اور عمرہ کیا ان کے شرف، عزت، عظمت اور نیکی میں اضافہ فرما۔“
حدیث نمبر: 949
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِيهِ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ: أَنَّهُ كَانَ حِينَ يَنْظُرُ إِلَى الْبَيْتِ يَقُولُ: اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ، وَمِنْكَ السَّلَامُ فَحَيِّنَا رَبَّنَا بِالسَّلَامِ.
حافظ محمد فہد
سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ جب وہ بیت اللہ کو دیکھتے تو یہ دعا پڑھتے: ”اے اللہ! تو ہی سلامتی والا ہے اور تیری طرف سے ہی سلامتی ہے لہذا اے پروردگار تو ہمیں سلامتی سے ہی زندہ رکھ۔“
حدیث نمبر: 950
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: حُدِّثْتُ، عَنْ مِقْسَمٍ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّهُ قَالَ: "تُرْفَعُ الْأَيْدِي فِي الصَّلَاةِ، وَإِذَا رَأَى الْبَيْتَ، وَعَلَى الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، وَعَشِيَّةَ عَرَفَةَ، وَبِجَمْعٍ، وَعِنْدَ الْجَمْرَتَيْنِ، وَعَلَى الْمَيِّتِ" . أَخْرَجَ الثَّلَاثَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ.
حافظ محمد فہد
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاتھ نماز میں اور جب بیت اللہ کو دیکھیں، پھر صفا و مروہ پر، عرفہ کی رات، مزدلفہ میں، دو جمروں کے پاس اور میت پر اٹھائے جائیں۔“