کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: مکہ میں داخلے کے لیے غسل اور (طواف کے لیے) بیت اللہ سے آغاز کا بیان
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّهُ كَانَ يَغْتَسِلُ لِدُخُولِ مَكَّةَ.
حافظ محمد فہد
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ مکہ میں داخل ہونے کے لیے غسل کرتے تھے۔
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: لَمَّا دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ لَمْ يَلْوِ وَلَمْ يُعَرِّجْ. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ.
حافظ محمد فہد
عطاء سے روایت ہے فرمایا، جب رسول اللہ ﷺ مکہ میں داخل ہوئے تو آپ ﷺ نہ کسی کی جانب متوجہ ہوئے اور نہ ہی مائل ہوئے۔