کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: عمرہ میں وہی افعال کیے جائیں گے جو حج میں کیے جاتے ہیں
حدیث نمبر: 849
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْجِعِرَّانَةِ، فَأَتَاهُ رَجُلٌ وَعَلَيْهِ مُقَطَّعَةٌ، يَعْنِي: جُبَّةً، وَهُوَ مُتَضَمِّخٌ بِالْخَلُوقِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَحْرَمْتُ بِالْعُمْرَةِ وَهَذِهِ عَلَيَّ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "فَمَا كُنْتَ تَصْنَعُ فِي حَجِّكَ؟" قَالَ: كُنْتُ أَنْزِعُ هَذِهِ الْمُقَطَّعَةَ، وَأَغْسِلُ هَذَا الْخَلُوقَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "فَمَا كُنْتَ صَانِعًا فِي حَجِّكَ فَاصْنَعْهُ فِي عُمْرَتِكَ" .
حافظ محمد فہد
یعلی بن امیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، بیان فرماتے ہیں: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ جعرانہ میں تھے تو آپ کے پاس ایک آدمی آیا جس نے جبہ پہنا ہوا تھا اور وہ خلوق میں بسا ہوا تھا۔ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول ﷺ! میں نے عمرہ کے لیے احرام باندھا ہے اور میرے اوپر یہ (جبہ) ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے اس سے پوچھا: تم اپنے حج کی ادائیگی میں اس کا کیا کرتے؟ اس آدمی نے کہا: میں اس جبہ کو اتار دیتا اور اس خلوق کو دھو لیتا۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس طرح تم اپنے حج میں کرنے والے ہو، اسی طرح تم اپنے عمرہ میں بھی کرو۔“ (یعنی جبہ اتار کر خلوق کے اثر کو زائل کر دو)۔
حدیث نمبر: 850
أَخْبَرَنَا مُسْلِمٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ أَعْرَابِيًّا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ إِمَّا قَالَ: قَمِيصٌ، وَإِمَّا قَالَ: جُبَّةٌ، وَبِهِ أَثَرُ صُفْرَةٍ، [ ص: 210 ] فَقَالَ: أَحْرَمْتُ وَهَذَا عَلَيَّ، فَقَالَ: انْزَعْ إِمَّا قَالَ: قَمِيصَكَ، وَإِمَّا قَالَ: جُبَّتَكَ وَاغْسِلْ هَذِهِ الصُّفْرَةَ عَنْكَ، وَافْعَلْ فِي عُمْرَتِكَ مَا تَفْعَلُ فِي حَجِّكَ . أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ وَالثَّانِيَ مِنْ كِتَابِ الْحَجِّ مِنَ الْأَمَالِي.
حافظ محمد فہد
یعلی بن امیہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کے پاس ایک اعرابی آیا اور اس پر قمیص تھی یا جبہ تھا اور اس پر زردی کے نشانات تھے۔ اس نے کہا: ”میں نے احرام باندھا ہے اور میرے اوپر یہ (جبہ یا قمیص) ہے“۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی قمیص یا اپنے جبے کو اتار دو اور اس زردی کو اپنے آپ سے صاف کر دو، اور جس طرح تم حج میں کرتے ہو اسی طرح اپنے عمرہ میں بھی کرو۔“