کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: قربانی کا ارادہ رکھنے والے کے احکام اور قربانی کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 503
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حُمَيْدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِذَا دَخَلَ الْعَشْرُ، فَأَرَادَ أَحَدُكُمْ أَنْ يُضَحِّيَ فَلَا يَمَسَّنَّ مِنْ شَعَرِهِ وَلَا مِنْ بَشَرِهِ شَيْئًا" .
حافظ محمد فہد
ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب ذی الحجہ کا پہلا عشرہ داخل ہو جائے اور تم میں سے کوئی قربانی کرنے کا ارادہ کر لے تو وہ اپنے بال اور جلد (ناخن) سے کچھ بھی نہ کاٹے۔“
حدیث نمبر: 504
أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ابْنِ عُلَيَّةَ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ، عَنْ أَنَسٍ: [ ص: 55 ] أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَحَّى بِكَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ.
حافظ محمد فہد
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے دو چتکبرے مینڈھوں کی قربانی کی۔
حدیث نمبر: 505
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: نَحَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْحُدَيْبِيَةِ الْبَدَنَةَ عَنْ سَبْعَةٍ، وَالْبَقَرَةَ عَنْ سَبْعَةٍ.
حافظ محمد فہد
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں ہم نے حدیبیہ کے مقام پر نبی ﷺ کے ساتھ قربانیاں کیں، اونٹ کی قربانی سات آدمیوں کی طرف سے کی اور گائے کی بھی سات آدمیوں کی طرف سے کی۔
حدیث نمبر: 506
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: نَحَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ الْبَدَنَةَ عَنْ سَبْعَةٍ، وَالْبَقَرَةَ عَنْ سَبْعَةٍ. [ ص: 56 ] أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنَ الْجُزْءِ الثَّانِي مِنَ اخْتِلَافِ الْحَدِيثِ، وَالثَّالِثَ فِي كِتَابِ اخْتِلَافِ مَالِكٍ وَالشَّافِعِيِّ، وَالرَّابِعَ مِنْ كِتَابِ الْحَجِّ مِنَ الْأَمَالِي.
حافظ محمد فہد
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ مقام حدیبیہ پر قربانی کی، اونٹ کی قربانی بھی سات آدمیوں کی طرف سے کی اور گائے کی قربانی بھی سات آدمیوں کی طرف سے کی۔