کتب حدیث › مسند الإمام الشافعي › ابواب › باب: مریض کے سجدے اور سجدہ کی فضیلت کا بیان
❮
❯
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الثِّقَةُ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أُمِّهِ قَالَتْ: رَأَيْتُ أُمَّ سَلَمَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَسْجُدُ عَلَى وِسَادَةٍ مِنْ أَدَمٍ مِنْ رَمَدٍ بِهَا.
حافظ محمد فہد
حسن رحمہ اللہ سے روایت ہے وہ اپنی ماں سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: میں نے نبی ﷺ کی بیوی ام سلمہ رضی اللہ عنہا کو دیکھا کہ وہ چمڑے کے بنے ہوئے تکیہ پر سجدہ کرتیں۔
حوالہ حدیث مسند الإمام الشافعي / كتاب الصلاة / حدیث: 244
تخریج حدیث اسنادہ ضعیف: ام الحسن مقبولہ حیث تتابع ولم تتابع أخرجہ البہیقی: 307/2 وفی معرفۃ السنن والآثار لہ (1081)۔
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: أَقْرَبُ مَا يَكُونُ الْعَبْدُ مِنَ اللَّهِ تَعَالَى إِذَا كَانَ سَاجِدًا، أَلَمْ تَرَ إِلَى قَوْلِهِ: افْعَلْ وَاقْتَرِبْ، يَعْنِي: اسْجُدْ وَاقْتَرِبْ. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ.
حافظ محمد فہد
مجاہد رحمہ اللہ سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں ایک بندہ اللہ کے سب سے زیادہ قریب حالت سجدہ میں ہوتا ہے، کیا آپ نے اللہ کے قول کی طرف رجوع نہیں دیکھا: ”کرو اور تقرب حاصل کرو“، یعنی سجدہ کرو اور اللہ کا تقرب حاصل کرو۔
حوالہ حدیث مسند الإمام الشافعي / كتاب الصلاة / حدیث: 245
تخریج حدیث صحیح أخرجہ عبد الرزاق فی تفسیرہ: 3661 - والبہیقی فی معرفۃ السنن والآثار: 851۔