حدیث نمبر: 244
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الثِّقَةُ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أُمِّهِ قَالَتْ: رَأَيْتُ أُمَّ سَلَمَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَسْجُدُ عَلَى وِسَادَةٍ مِنْ أَدَمٍ مِنْ رَمَدٍ بِهَا.
حافظ محمد فہد
حسن رحمہ اللہ سے روایت ہے وہ اپنی ماں سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: میں نے نبی ﷺ کی بیوی ام سلمہ رضی اللہ عنہا کو دیکھا کہ وہ چمڑے کے بنے ہوئے تکیہ پر سجدہ کرتیں۔
حدیث نمبر: 245
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: أَقْرَبُ مَا يَكُونُ الْعَبْدُ مِنَ اللَّهِ تَعَالَى إِذَا كَانَ سَاجِدًا، أَلَمْ تَرَ إِلَى قَوْلِهِ: افْعَلْ وَاقْتَرِبْ، يَعْنِي: اسْجُدْ وَاقْتَرِبْ. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ.
حافظ محمد فہد
مجاہد رحمہ اللہ سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں ایک بندہ اللہ کے سب سے زیادہ قریب حالت سجدہ میں ہوتا ہے، کیا آپ نے اللہ کے قول کی طرف رجوع نہیں دیکھا: ”کرو اور تقرب حاصل کرو“، یعنی سجدہ کرو اور اللہ کا تقرب حاصل کرو۔