حدیث نمبر: 239
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، [ ص: 276 ] عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أُمِرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَسْجُدَ مِنْهُ عَلَى سَبْعَةٍ: يَدَيْهِ وَرُكْبَتَيْهِ وَأَطْرَافِ أَصَابِعِهِ وَجَبْهَتِهِ، وَنُهِيَ أَنْ يَكْفِتَ مِنْهُ الشَّعَرَ وَالثِّيَابَ، وَزَادَ ابْنُ طَاوُسٍ فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى جَبْهَتِهِ ثُمَّ أَمَرَّهَا عَلَى أَنْفِهِ حَتَّى بَلَغَ طَرَفَ أَنْفِهِ، وَكَانَ أَبِي يَعُدُّ هَذَا وَاحِدًا.
حافظ محمد فہد
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت بیان کرتے کہ نبی ﷺ کو اپنے سات اعضاء پر سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا۔ دونوں ہاتھوں، دونوں گھٹنوں، (پاؤں کی) انگلیوں کے اطراف، اور پیشانی پر، اور اپنے بال اور کپڑوں کو سمیٹنے سے منع کیا گیا۔ ابن طاؤوس نے یہ الفاظ زیادہ بیان کیے ہیں کہ اپنا ہاتھ پیشانی اور ناک پر رکھا (ابن طاؤوس کہتے ہیں) میرے والد ناک اور پیشانی کو ایک ہی شمار کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 240
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، سَمِعَ طَاوُسًا يُحَدِّثُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُمِرَ أَنْ يَسْجُدَ عَلَى سَبْعٍ، وَنُهِيَ أَنْ يَكُفَّ شَعْرَهُ وَثِيَابَهُ.
حافظ محمد فہد
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کو سات اعضاء پر سجدہ کا حکم دیا گیا ہے اور اپنے بال اور کپڑوں کو (سجدہ میں) سمیٹنے سے روک دیا گیا ہے۔
حدیث نمبر: 241
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي يَزِيدُ بْنُ الْهَادِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ التَّيْمِيِّ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ: أَنَّهُ سَمِعَ [ ص: 277 ] النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِذَا سَجَدَ الْعَبْدُ سَجَدَ مَعَهُ سَبْعُ آرَابٍ: وَجْهُهُ وَكَفَّاهُ وَرُكْبَتَاهُ وَقَدَمَاهُ .
حافظ محمد فہد
عباس رضی اللہ عنہ بن عبد المطلب سے روایت ہے انہوں نے نبی ﷺ سے سنا آپ فرما رہے تھے۔ ”جب بندہ سجدہ کرتا ہے تو اس کے ساتھ سات اعضاء بھی سجدہ کرتے ہیں: اس کا چہرہ، اس کی ہتھیلیاں، اس کے گھٹنے اور اس کے دونوں قدم۔“
حدیث نمبر: 242
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: أُمِرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَسْجُدَ عَلَى سَبْعٍ، فَذَكَرَ فِيهَا كَفَّيْهِ وَرُكْبَتَيْهِ.
حافظ محمد فہد
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کو سات اعضاء پر سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا۔ اس میں اپنی دونوں ہتھیلیوں اور اپنے دونوں گھٹنوں کا بھی ذکر کیا۔
حدیث نمبر: 243
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّهُ كَانَ إِذَا سَجَدَ يَضَعُ كَفَّيْهِ عَلَى الَّذِي يَضَعُ عَلَيْهِ وَجْهَهُ. قَالَ: وَلَقَدْ رَأَيْتُهُ فِي يَوْمٍ شَدِيدِ الْبَرْدِ يُخْرِجُ يَدَيْهِ مِنْ تَحْتِ بُرْنُسٍ لَهُ. أَخْرَجَ الثَّلَاثَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ، وَالرَّابِعَ وَالْخَامِسَ فِي كِتَابِ اخْتِلَافِ مَالِكٍ وَالشَّافِعِيِّ.
حافظ محمد فہد
نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما جب سجدہ کرتے تو اپنی ہتھیلیوں کو اس جگہ رکھتے جس جگہ اپنا چہرہ رکھتے۔ نافع رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سخت ٹھنڈک میں آپ کو دیکھا کہ آپ اپنی چادر سے ہاتھ نکالتے (اور انہیں زمین پر رکھتے)۔