مسند الإمام الشافعي
كتاب الحج— حج کے مسائل کا بیان
بَابُ الطَّوَافِ وَالرَّمَلِ وَالِاضْطِبَاعِ باب: طواف، رمل (پہلوانوں کی طرح چلنا) اور اضطباع (کندھا کھلا رکھنا) کا بیان
حدیث نمبر: 960
أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ اسْتَلَمَ الرُّكْنَ لِيَسْعَى ثُمَّ قَالَ: لِمَنْ نُبْدِي الْآنَ مَنَاكِبَنَا، وَمَنْ نُرَائِي، فَقَدْ أَظْهَرَ اللَّهُ الْإِسْلَامَ؟ وَاللَّهِ عَلَى ذَلِكَ لَأَسْعَيَنَّ كَمَا سَعَى. أَخْرَجَ الْخَمْسَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ.حافظ محمد فہد
ابن ابی ملیکہ سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے حجرِ اسود کو چھوا تاکہ طواف کریں پھر فرمایا: ”اب ہم اپنے کندھے کن کے لیے ظاہر کریں، اور ہم کس کو دکھائیں، جبکہ اللہ نے اسلام کو غالب کر دیا؟ اللہ کی قسم! میں اسی طرح سعی (طواف) کروں گا جس طرح انہوں نے (یعنی نبی ﷺ نے) کی۔“