مسند الإمام الشافعي
كتاب الحج— حج کے مسائل کا بیان
بَابُ الطَّوَافِ وَالرَّمَلِ وَالِاضْطِبَاعِ باب: طواف، رمل (پہلوانوں کی طرح چلنا) اور اضطباع (کندھا کھلا رکھنا) کا بیان
حدیث نمبر: 957
أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَمَلَ مِنْ سَبْعَةٍ ثَلَاثَةَ أَطْوَافٍ خَبَبًا لَيْسَ بَيْنَهُنَّ مَشْيٌ.حافظ محمد فہد
عطاء رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سات چکروں میں سے تین چکر تیز چل کر (رمل کر کے) پورے کیے، ان کے درمیان میں چلنا نہیں تھا۔