مسند الإمام الشافعي
كتاب الحج— حج کے مسائل کا بیان
بَابُ مَا لَا يَلْبَسُهُ الْمُحْرِمُ مِنَ الثِّيَابِ وَمَا يَلْبَسُهُ باب: وہ لباس جو محرم پہن سکتا ہے اور جو نہیں پہن سکتا
حدیث نمبر: 846
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، قَالَ: أَبْصَرَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ ثَوْبَيْنِ مُضَرَّجَيْنِ وَهُوَ مُحْرِمٌ، فَقَالَ: مَا هَذِهِ الثِّيَابُ؟ فَقَالَ: [ ص: 208 ] عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: مَا أَخَالُ أَحَدًا يُعَلِّمُنَا السُّنَّةَ، فَسَكَتَ عُمَرُ.حافظ محمد فہد
ابو جعفر سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عبداللہ بن جعفر پر احرام کی حالت میں دو رنگے ہوئے کپڑے دیکھے تو پوچھا: یہ کپڑے کیسے ہیں؟ علی بن ابو طالب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں (کسی کی ضرورت) نہیں سمجھتا کہ وہ ہمیں سنت سکھائے، اس پر عمر رضی اللہ عنہ خاموش ہو گئے۔