مسند الإمام الشافعي
كتاب الحج— حج کے مسائل کا بیان
بَابُ مَا لَا يَلْبَسُهُ الْمُحْرِمُ مِنَ الثِّيَابِ وَمَا يَلْبَسُهُ باب: وہ لباس جو محرم پہن سکتا ہے اور جو نہیں پہن سکتا
حدیث نمبر: 843
أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ جُنْدُبٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ يَسْأَلُ ابْنَ عُمَرَ وَأَنَا مَعَهُ فَقَالَ: أُخَالِفُ بَيْنَ طَرَفَيْ ثَوْبِي مِنْ وَرَائِي ثُمَّ أَعْقِدُهُ وَأَنَا مُحْرِمٌ. فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ: لَا تَعْقِدْ شَيْئًا.حافظ محمد فہد
مسلم بن جندب سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی آیا وہ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کر رہا تھا جبکہ میں ان کے ساتھ تھا۔ اس آدمی نے کہا: احرام کی حالت میں، میں اپنی چادر کی دونوں طرفوں کو مخالف سمت میں پیچھے کی طرف لے جا کر ان پر گانٹھ لگا دوں؟ تو عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تو بالکل گانٹھ نہ لگا۔