مسند الإمام الشافعي
كتاب الحج— حج کے مسائل کا بیان
بَابُ مَا لَا يَلْبَسُهُ الْمُحْرِمُ مِنَ الثِّيَابِ وَمَا يَلْبَسُهُ باب: وہ لباس جو محرم پہن سکتا ہے اور جو نہیں پہن سکتا
حدیث نمبر: 841
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ: أَنَّهُ سَمِعَ عَمْرَو بْنَ دِينَارٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا الشَّعْثَاءِ، يَقُولُ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، وَهُوَ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ وَهُوَ يَقُولُ: "إِذَا لَمْ يَجِدِ الْمُحْرِمُ النَّعْلَيْنِ لَبِسَ خُفَّيْنِ، وَإِذَا لَمْ يَجِدْ إِزَارًا لَبِسَ السَّرَاوِيلَ" .حافظ محمد فہد
عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا آپ خطبہ دیتے ہوئے فرما رہے تھے: ”جب محرم کے پاس جوتے نہ ہوں تو وہ موزے پہن لے اور جب وہ تہبند نہ پائے تو شلوار پہن لے۔“