مسند الإمام الشافعي
كتاب الحج— حج کے مسائل کا بیان
بَابُ مَا لَا يَلْبَسُهُ الْمُحْرِمُ مِنَ الثِّيَابِ وَمَا يَلْبَسُهُ باب: وہ لباس جو محرم پہن سکتا ہے اور جو نہیں پہن سکتا
حدیث نمبر: 839
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ: مَا يَلْبَسُ الْمُحْرِمُ مِنَ الثِّيَابِ؟ فَقَالَ لَهُ: إِنَّهُ لَا يَلْبَسُ الْقَمِيصَ وَلَا الْعِمَامَةَ وَلَا الْبَرَانِسَ وَلَا السَّرَاوِيلَ، وَلَا الْخُفَّيْنِ إِلَّا لِمَنْ لَا يَجِدُ نَعْلَيْنِ فَإِنْ لَمْ يَجِدْ نَعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسْ خُفَّيْنِ، وَلْيَقْطَعْهُمَا حَتَّى يَكُونَا أَسْفَلَ مِنَ الْكَعْبَيْنِ.حافظ محمد فہد
عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی ﷺ کے پاس آیا اور آپ سے دریافت کیا کہ محرم کیسے کپڑے پہنے؟ آپ ﷺ نے اسے کہا: ”وہ (محرم) نہ قمیص پہنے، نہ پگڑی، نہ ٹوپی، نہ شلوار اور نہ ہی موزے پہنے، مگر جس کے پاس جوتے نہیں تو وہ موزوں کو ٹخنوں سے نیچے تک کاٹ کر پہن لے۔“