حدیث نمبر: 559
أَخْبَرَنَا الثِّقَةُ مِنْ أَصْحَابِنَا، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانٍ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ الْأَنْصَارِيَّةِ، قَالَتْ: ضَفَرْنَا شَعَرَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَاصِيَتَهَا وَقَرْنَيْهَا ثَلَاثَةَ قُرُونٍ فَأَلْقَيْنَاهَا خَلْفَهَا.حافظ محمد فہد
ام عطیہ انصاریہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں : ہم نے رسول اللہ ﷺ کی بیٹی کے بالوں کو گوندھا، تین چوٹیاں بنائیں ایک پیشانی کی طرف کے بالوں کی اور دو ادھر ادھر کے بالوں کی اور ان کو پیچھے ڈال دیا۔