مسند الإمام الشافعي
كتاب العيدين والأضاحي والاستسقاء— عیدین ، قربانی اور استسقا کے مسائل
بَابُ اجْتِمَاعِ الْعِيدِ وَالْجُمُعَةِ وَإِقَامَةِ الْعِيدِ فِي الْفِتْنَةِ باب: عید اور جمعہ ایک ہی دن ہونے اور فتنہ و فساد کے حالات میں عید قائم کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 502
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ مَوْلَى ابْنِ أَزْهَرَ، قَالَ: شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ عَلِيٍّ، وَعُثْمَانُ مَحْصُورٌ. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الْعِيدَيْنِ، وَالثَّالِثَ مِنْ كِتَابِ إِيجَابِ الْجُمُعَةِ.حافظ محمد فہد
ابن ازہر کے آزاد کردہ غلام ابو عبید سے روایت ہے کہ میں علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ عید کی نماز پڑھنے کے لیے حاضر ہوا جبکہ عثمان رضی اللہ عنہ محصور تھے۔