حدیث کتب › مسند الإمام الشافعي › كتاب القضاء والأحكام والدعاوى والبينات واليمين ومع الشاهد والأيمان والشهادات
مسند الإمام الشافعي
كتاب القضاء والأحكام والدعاوى والبينات واليمين ومع الشاهد والأيمان والشهادات— فیصلہ سازی، احکام، دعوے، ثبوت، گواہ کے ساتھ قسم اور شہادتوں کا بیان
بَابُ قَبُولِ الْقَافَةِ فِي الْوَلَدِ باب: بچے (کے نسب) میں قیافہ شناسوں کی گواہی قبول کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1696
أَخْبَرَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ: عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبٍ: أَنَّ رَجُلَيْنِ تَدَاعَيَا وَلَدًا فَدَعَا عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لَهُ الْقَافَةَ، فَقَالُوا: قَدِ اشْتَرَكَا فِيهِ. فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: وَالِ أَيَّهُمَا شِئْتَ.حافظ محمد فہد
یحییٰ بن عبد الرحمن بن حاطب سے روایت ہے کہ دو آدمیوں نے ایک بچہ کا دعویٰ کیا، تو عمر رضی اللہ عنہ نے قیافہ لگانے والوں کو بلایا، تو انہوں نے کہا، یہ دونوں اس میں شریک ہیں۔ تو پھر عمر رضی اللہ عنہ نے اس بچے سے کہا: ”ان دونوں میں سے جس کے پاس چاہے چلا جا۔“