مسند الإمام الشافعي
كتاب البيوع— خرید و فروخت (تجارت) کے مسائل کا بیان
بَابُ النَّهْيِ عَنْ بَيْعِ الثِّمَارِ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهَا باب: پھلوں کے پکنے سے پہلے ان کی فروخت کی ممانعت
حدیث نمبر: 1423
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهُ. قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: فَقُلْتُ: أَخَصَّ جَابِرٌ النَّخْلَ أَوِ التَّمْرَ؟ قَالَ: بَلِ النَّخْلَ. وَلَا نَرَى [ ص: 191 ] كُلَّ ثَمَرَةٍ إِلَّا مِثْلَهُ.حافظ محمد فہد
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے میووں کو پختہ ہونے سے پہلے بیچنے سے منع فرمایا۔ ابن جریج کہتے ہیں میں نے پوچھا کہ کیا جابر رضی اللہ عنہ نے کھجور کے درخت کو خاص کیا یا کھجوروں کو، تو انہوں نے کہا، بلکہ کھجور کے درخت کو، اور ہم ہر پھل کے لیے یہی اصول سمجھتے ہیں۔