مسند الإمام الشافعي
كتاب الطلاق— طلاق کے مسائل کا بیان
بَابُ الطَّلَاقِ قَبْلَ الْمَسِّ وَنِصْفِ الصَّدَاقِ باب: ہاتھ لگانے سے پہلے طلاق دینے اور آدھے مہر کے وجوب کا بیان
حدیث نمبر: 1272
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: لِكُلِّ مُطَلَّقَةٍ مُتْعَةٌ إِلَّا الَّتِي فُرِضَ لَهَا الصَّدَاقُ وَلَمْ يَدْخُلْ بِهَا فَحَسْبُهَا نِصْفُ الْمَهْرِ.حافظ محمد فہد
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرمایا کرتے تھے کہ: ”ہر طلاق یافتہ عورت کے لیے متعہ طلاق ہے سوائے اس عورت کے جس کا حق مہر مقرر کیا گیا پھر اسے ہم بستری سے پہلے طلاق دے دی گئی تو اس کا حق مہر آدھا شمار ہوگا“۔