مسند الإمام الشافعي
كتاب الطلاق— طلاق کے مسائل کا بیان
بَابُ تَخْيِيرِ الْأَمَةِ إِذَا عَتَقَتْ باب: لونڈی کو آزاد ہونے پر (اپنے شوہر کے ساتھ رہنے یا نہ رہنے کا) اختیار دینے کا بیان
حدیث نمبر: 1263
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ فِي الْأَمَةِ تَكُونُ تَحْتَ الْعَبْدِ فَتَعْتِقُ: إِنَّ لَهَا الْخِيَارَ مَا لَمْ يَمَسَّهَا، فَإِنْ مَسَّهَا فَلَا خِيَارَ لَهَا.حافظ محمد فہد
ابن عمر رضی اللہ عنہما اس لونڈی کے متعلق کہتے جو غلام کے نکاح میں ہو اور اس کا آقا اسے آزاد کر دے تو اگر اس کے خاوند نے اس سے ہم بستری نہیں کی تو اسے اختیار ہے، اگر اس نے ہم بستری کر لی تو اس کو کچھ اختیار نہیں ہے۔