حدیث نمبر: 1252
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ بُكَيْرٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَيَّاشٍ: أَنَّهُ كَانَ جَالِسًا مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ وَعَاصِمِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: فَجَاءَهُمَا مُحَمَّدُ بْنُ إِيَاسِ بْنِ الْبُكَيْرِ، فَقَالَ: إِنَّ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا فَمَاذَا تَرَيَانِ؟ فَقَالَ ابْنُ الزُّبَيْرِ: إِنَّ هَذَا الْأَمْرَ مَا لَنَا فِيهِ قَوْلٌ، اذْهَبْ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ، فَإِنِّي تَرَكْتُهُمَا عِنْدَ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَسَلْهُمَا ثُمَّ ائْتِنَا فَأَخْبِرْنَا، فَذَهَبَ فَسَأَلَهُمَا. قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ لِأَبِي هُرَيْرَةَ: أَفْتِهِ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، فَقَدْ جَاءَتْكَ مُعْضِلَةٌ. فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: الْوَاحِدَةُ تَبُتُّهَا، وَالثَّلَاثُ تُحَرِّمُهَا حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ. وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ مِثْلَ ذَلِكَ. قَالَ الشَّافِعِيُّ: وَلَمْ يَعِبَا عَلَيْهِ الثَّلَاثَ وَلَا عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ إِبَاحَةِ الطَّلَاقِ، وَإِلَى آخِرِ الْخَامِسِ مِنْ كِتَابِ أَحْكَامِ الْقُرْآنِ.
حافظ محمد فہد

ابن ابی عیاش سے روایت ہے کہ وہ عبداللہ بن زبیر اور عاصم بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ محمد بن ایاس بن بکیر نے ان کے پاس آکر پوچھا کہ جنگل میں رہنے والوں میں سے ایک آدمی نے اپنی بیوی سے ہم بستری کرنے سے پہلے اسے تین طلاقیں دے دیں ہیں آپ اس کے متعلق کیا کہتے ہیں؟ اس پر ابن زبیر رضی اللہ عنہ نے کہا اس بارے میں ہمیں کسی بات کا علم نہیں آپ ابن عباس اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہما کے پاس چلے جائیے، میں نے ان دونوں کو عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاں موجود پایا ہے، ان سے مسئلہ پوچھے پھر ہمیں بھی آکر بتائیں، وہ گیا اور اس نے ان سے دریافت کیا، تو ابن عباس رضی اللہ عنہ نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہا کہ یہ آپ کے پاس ایک سنگین معاملہ لایا ہے اسے فتویٰ دیجیے! ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ایک طلاق اسے بتہ بنا دے گی اور تین اسے اس وقت تک کے لیے حرام کر دیں گی جب تک کہ وہ کسی اور خاوند سے نکاح نہ کرے۔ اور ابن عباس رضی اللہ عنہ نے بھی اسی طرح فرمایا۔ امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ان تین صحابہ اور عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس بات کو نا پسند نہیں کیا۔

حوالہ حدیث مسند الإمام الشافعي / كتاب الطلاق / حدیث: 1252
تخریج حدیث صحيح أخرجه البيهقي 3357 - وفى المعرفة السنن والآثار له (4486) والطحاوي في شرح معانی الآثار : (57/3)۔