مسند الإمام الشافعي
كتاب الطلاق— طلاق کے مسائل کا بیان
بَابُ طَلَاقِ السُّنَّةِ باب: سنت کے مطابق طلاق دینے کا بیان
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ: أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَيْمَنَ يَسْأَلُ ابْنَ عُمَرَ، وَأَبُو الزُّبَيْرِ يَسْمَعُ: كَيْفَ تَرَى فِي رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ حَائِضًا؟ فَقَالَ: طَلَّقَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَ عُمَرُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا" ، فَرَدَّهَا عَلَيَّ وَلَمْ يَرَهَا شَيْئًا فَقَالَ: "إِذَا طَهُرَتْ فَلْيُطَلِّقْ أَوْ لِيُمْسِكْ" .ابوزبیر نے بیان کیا کہ اس نے عبداللہ بن ایمن کو سنا کہ وہ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھ رہا ہے اور ابوزبیر سن رہا تھا: ”آپ کا اس آدمی کے متعلق کیا خیال ہے جس نے اپنی بیوی کو حالتِ حیض میں طلاق دی؟“ تو انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ کے عہد میں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنی بیوی کو حیض میں طلاق دی جب عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے اس کے متعلق دریافت کیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ابن عمر سے کہو کہ وہ اس سے رجوع کر لے۔“ اس کو میری طرف لوٹا دیا اور کچھ حرج نہیں سمجھا، اور فرمایا: ”جب یہ حیض سے پاک ہو جائے تو پھر اگر تو چاہے تو طلاق دے یا نکاح میں روک لے۔“