مسند الإمام الشافعي
كتاب عشرة النساء والإيلاء والخلع— عورتوں سے حسنِ معاشرت، ایلاء اور خلع کا بیان
بَابُ لَا يَلْحَقُ الْمُخْتَلِعَةَ طَلَاقٌ بَعْدَ اخْتِلَاعِهَا باب: خلع لینے والی کو خلع کے بعد (شوہر کی طرف سے) طلاق واقع نہیں ہوتی
حدیث نمبر: 1236
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَابْنِ الزُّبَيْرِ: أَنَّهُمَا قَالَا فِي الْمُخْتَلِعَةِ: يُطَلِّقُهَا زَوْجُهَا. قَالَ: لَا يَلْزَمُهَا طَلَاقٌ؛ لِأَنَّهُ طَلَّقَ مَا لَا يَمْلِكُ.حافظ محمد فہد
عطاء سے روایت ہے کہ ابن عباس اور ابن الزبیر رضی اللہ عنہما نے ایسی عورت جس نے خلع لیا اور پھر اس کا خاوند اسے طلاق دے دیتا ہے، کے متعلق فرمایا: ”اس کو طلاق کی ضرورت نہیں، کیونکہ خاوند نے اس کو طلاق دی جو اس کی بیوی ہی نہیں رہی“۔