مسند الإمام الشافعي
كتاب النكاح— نکاح کے مسائل کا بیان
بَابُ اسْتِقْرَارِ نِكَاحِ الْمُشْرِكِ إِذَا أَسْلَمَ وَمُفَارَقَةِ مَا زَادَ عَلَى... باب: مشرک کے اسلام لانے پر نکاح کے برقرار رہنے اور (چار سے) زائد بیویوں کو چھوڑنے کا بیان
حدیث نمبر: 1196
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ: أَنَّ صَفْوَانَ بْنَ أُمَيَّةَ هَرَبَ مِنَ الْإِسْلَامِ، ثُمَّ جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَشَهِدَ حُنَيْنًا وَالطَّائِفَ مُشْرِكًا، وَامْرَأَتُهُ مُسْلِمَةٌ وَاسْتَقَرَّا عَلَى النِّكَاحِ، قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: كَانَ بَيْنَ إِسْلَامِ صَفْوَانَ وَامْرَأَتِهِ نَحْوٌ مِنْ شَهْرٍ. أَخْرَجَ الْأَرْبَعَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ أَحْكَامِ الْقُرْآنِ، وَالْخَامِسَ مِنْ كِتَابِ التَّعْرِيضِ بِالْخِطْبَةِ وَالسَّادِسَ فِي كِتَابِ اخْتِلَافِ مَالِكٍ وَالشَّافِعِيِّ.حافظ محمد فہد
ابن شہاب سے روایت ہے کہ صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ اسلام (فتح مکہ) کے وقت بھاگ گئے تھے، پھر رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور غزوہ حنین اور طائف میں حالتِ شرک میں شرکت کی، جبکہ ان کی بیوی مسلمان ہو چکی تھی اور نبی ﷺ نے ان دونوں کو اسی (پہلے) نکاح پر برقرار رکھا۔ ابن شہاب نے فرمایا: صفوان اور ان کی بیوی کے اسلام لانے میں تقریباً ایک مہینے کا فرق ہے۔