مسند الإمام الشافعي
كتاب النكاح— نکاح کے مسائل کا بیان
بَابُ اسْتِقْرَارِ نِكَاحِ الْمُشْرِكِ إِذَا أَسْلَمَ وَمُفَارَقَةِ مَا زَادَ عَلَى... باب: مشرک کے اسلام لانے پر نکاح کے برقرار رہنے اور (چار سے) زائد بیویوں کو چھوڑنے کا بیان
حدیث نمبر: 1194
أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي يَحْيَى، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي وَهْبٍ الْجَيْشَانِيِّ، عَنْ أَبِي خِرَاشٍ، عَنِ الدَّيْلَمِيِّ أَوِ ابْنِ الدَّيْلَمِيِّ قَالَ: أَسْلَمْتُ وَتَحْتِي أُخْتَانِ، فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَنِي أَنْ أُمْسِكَ أَيَّتَهُمَا شِئْتُ وَأُفَارِقَ الْأُخْرَى.حافظ محمد فہد
دیلمی یا ابن دیلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرمایا: ”میں مسلمان ہوا اور میرے نکاح میں دو سگی بہنیں تھیں۔ میں نے نبی ﷺ سے پوچھا تو آپ ﷺ نے مجھے حکم دیا کہ ان میں سے جس کو چاہو ایک کو چن لو اور دوسری کو فارغ کر دو“۔