مسند الإمام الشافعي
كتاب النكاح— نکاح کے مسائل کا بیان
بَابُ اسْتِقْرَارِ نِكَاحِ الْمُشْرِكِ إِذَا أَسْلَمَ وَمُفَارَقَةِ مَا زَادَ عَلَى... باب: مشرک کے اسلام لانے پر نکاح کے برقرار رہنے اور (چار سے) زائد بیویوں کو چھوڑنے کا بیان
حدیث نمبر: 1193
أَخْبَرَنَا بَعْضُ أَصْحَابِنَا، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ عَبْدِ الْمَجِيدِ بْنِ سَهْلِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، عَنْ عَوْفِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ نَوْفَلِ بْنِ مُعَاوِيَةَ، قَالَ: أَسْلَمْتُ وَتَحْتِي خَمْسُ نِسْوَةٍ، فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: "فَارِقْ وَاحِدَةً، وَأَمْسِكْ أَرْبَعًا" فَعَمَدْتُ إِلَى أَقْدَمِهِنَّ عِنْدِي عَاقِرٌ مُنْذُ سِتِّينَ سَنَةً فَفَارَقْتُهَا.حافظ محمد فہد
نوفل بن معاویہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں مسلمان ہوا جبکہ میری پانچ بیویاں تھیں۔ میں نے نبی ﷺ سے دریافت کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایک کو طلاق دے کر باقی چار کو (نکاح میں) روکے رکھو“۔ تو میں نے ان میں سے سب سے پہلی (بیوی) جو ساٹھ سال سے بانجھ تھی، اسے طلاق دے دی۔