مسند الإمام الشافعي
كتاب الحج— حج کے مسائل کا بیان
بَابُ الدَّفْعِ مِنَ الْمُزْدَلِفَةِ باب: مزدلفہ سے (منیٰ کی طرف) روانگی کا بیان
حدیث نمبر: 1012
أَخْبَرَنَا الثِّقَةُ ابْنُ أَبِي يَحْيَى أَوْ سُفْيَانُ أَوْ هُمَا، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ كَانَ يُحَرِّكُ فِي مُحَسِّرٍ وَيَقُولُ: إِلَيْكَ تَغْدُو قَلِقًا وَضِينُهَا مُخَالِفًا دِينَ النَّصَارَى دِينُهَا . أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الْحَجِّ مِنَ الْأَمَالِي، وَإِلَى آخِرِ الْخَامِسِ مِنْ كِتَابِ مُخْتَصَرِ الْحَجِّ الْكَبِيرِ.حافظ محمد فہد
ہشام بن عروہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ عمر رضی اللہ عنہ وادیِ محسر میں اپنے اونٹ کو تیز چلاتے ہوئے یہ شعر کہتے: ”تیری طرف بے قرار ہو کر اس کا کجاوہ چلا آرہا ہے۔ اس کا دین نصاریٰ کے دین کے خلاف ہے۔“