حدیث نمبر: 865
أَخْبَرَنَا الْمُؤَمَّلُ، نا وُهَيْبٌ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((فُتِحَ الْيَوْمَ مِنْ رَدْمِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ هَكَذَا)) وَعَقَدَ الْمُؤَمَّلُ بِيَدِهِ عَشْرًا.
ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آج یاجوج ماجوج کے بند میں اس طرح سوراخ گیا ہے۔“ راوی مومل نے اپنے ہاتھ سے دس کی گرہ لگائی۔
حدیث نمبر: 866
أَخْبَرَنَا الْمُؤَمَّلُ، نا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَبِي عُثْمَانَ الصَّوَّافِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنِ الْعَبْدِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: ((إِنِّي لَأَعْلَمُ فِتْنَةً تَكُونُ وَلَا أَعْلَمُ الْمَخْرَجَ مِنْهَا)) ، قَالَ: فَقِيلَ لَهُ: مَا الْمَخْرَجُ؟ فَقَالَ: ((أُمْسِكُ بِيَدِي هَكَذَا حَتَّى يَأْتِيَنِي رَجُلٌ فَيَقْتُلَنِي)).
ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: میں ہونے والے ایک فتنے کے متعلق جانتا ہوں لیکن میں اس میں سے نکلنے کی راہ نہیں جانتا، ان سے پوچھا گیا: اس سے نکلنے کی راہ کیا ہے؟ فرمایا: میرے ہاتھ کے ساتھ اس طرح پکڑے حتیٰ کہ ایک آدمی میرے پاس آئے اور مجھے قتل کر دے۔