حدیث نمبر: 864
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي عَتَّابٍ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " خَمْسُ سُنَنٍ إِنَّهُنَّ أَوَّلُ مِنَ الْآيَاتِ وَأَيَّتُهُنَّ وَقَعَتْ قَبْلُ لَمْ يَنْفَعْ نَفْسًا إِيمَانُهَا لَمْ تَكُنْ آمَنَتْ مِنْ قَبْلُ: طُلُوعُ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا وَالدَّجَّالُ، وَيَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ وَالدُّخَانُ، وَالدَّابَّةُ.
ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانچ چیزیں ظاہر ہوں گی، ان نشانیوں میں سے کون سی پہلے واقع ہو گی جبکہ کسی نفس کا ایمان لانا اس کے لیے نفع مند نہیں ہو گا جو پہلے ایمان نہیں لایا ہو گا: (وہ نشانیاں یہ ہیں) سورج کا مغرب سے طلوع ہونا، دجال، یاجوج و ماجوج، دھواں اور جانور کا ظاہر ہونا۔“