حدیث نمبر: 804
أَخْبَرَنَا جَرِیْرٌ، عَنْ مَنْصُوْرٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: سَمَّی رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ مَیْمُوْنَةَ بَرَّةَ، وَذَاكَ اِنَّهٗ قَالَ یَوْمًا: ((اَثَمَّ مَیْمُوْنَةَ؟)) فَقَالُوْا: لَا.
ترجمہ: محمد سرور گوہر
مجاہد رحمہ اللہ نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کا نام برہ رکھا، اور یہ اس لیے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن فرمایا: ”کیا یہاں میمونہ ہے؟“ تو انہوں نے عرض کیا: نہیں۔