حدیث نمبر: 774
أَخْبَرَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، نا شُعْبَةُ، عَنِ ابْنِ عَتِيقٍ، رَجُلٌ مِنْ مَلِيكَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: ((أَنْ يَمْتَلِئَ جَوْفُ أَحَدِكُمْ قَيْحًا خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَمْتَلِئَ شِعْرًا)) ، قَالَ ابْنُ عَتِيقٍ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِيَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ، فَقَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَذْكُرُ مِثْلَ ذَلِكَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ترجمہ: محمد سرور گوہر
عبداللہ نے بیان کیا: تم میں سے کسی کا پیٹ پیب سے بھر جائے تو یہ اس کے لیے اس سے بہتر ہے کہ وہ شعروں سے بھرا ہو۔ ان عتیق نے بیان کیا: میں نے یزید بن الاصم سے اس کا ذکر کیا تو انہوں نے کہا: میں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو اسی مثل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کرتے ہوئے سنا ہے۔