حدیث نمبر: 761
أَخْبَرَنَا الْمَخْزُومِيُّ، نا وُهَيْبٌ، نا أَبُو مَسْعُودٍ وَهُوَ سَعِيدُ بْنُ إِيَاسٍ الْجُرَيْرِيُّ، عَنْ خَالِدٍ الْقَيْسِيِّ، قَالَ: قُلْتُ: يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، هَلْ سَمِعْتَ مِنْ خَلِيلِكَ شَيْئًا تُطِيِّبُ بِهِ أَنْفُسَنَا؟ فَقَالَ: نَعَمْ، سَمِعْتُهُ يَقُولُ: ((صِغَارُكُمْ دَعَامِيصُ الْجَنَّةِ)) ، قَالَ الْمَخْزُومِيُّ: الصِّغَارُ الْأَطْفَالُ، وَالدَّعَامِيصُ شَيْءٌ يَكُونَ فِيَ أَسْفَلِ الْحَبِّ.
ترجمہ: محمد سرور گوہر
خالد قیسی نے بیان کیا: میں نے کہا: اے ابوہریرہ! کیا آپ نے اپنے خلیل (صلی اللہ علیہ وسلم) سے کوئی ایسی چیز سنی ہے جس کے ذریعے ہم اپنے جی خوش کر لیں؟ انہوں نے فرمایا: ہاں! میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”تمہارے چھوٹے بچے جنت کے کیڑے ہیں۔“