حدیث نمبر: 173
وَبِهَذَا، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمُ الْمَكْتُوبَةَ فَلَمْ يُتِمَّ رُكُوعَهَا وَسُجُودَهَا وَتَكْبِيرَهَا وَالتَّضَرُّعَ فِيهَا كَانَ كَمَثَلِ التَّاجِرِ لَا يَشِفُّ لَهُ حَتَّى بَقِيَ رَأْسُ الْمَالِ)).
ترجمہ: محمد سرور گوہر
اسی سند سے ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی فرض نماز پڑھے اور وہ اس کا رکوع و سجود اور اس کی تکبیر و تضرع مکمل نہ کرے تو وہ اس تاجر کے مانند ہے جس کے مال میں کوئی اضافہ نہیں ہوتا حتیٰ کہ اصل زر بھی پورا نہیں ہوتا۔“
حدیث نمبر: 174
وَبِهَذَا، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((إِنَّ شَرَّ النَّاسِ سَرِقَةً الَّذِي يَسْرِقُ مِنْ صَلَاتِهِ)) قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَكَيْفَ يَسْرِقُ مِنْ صَلَاتِهِ؟ قَالَ: ((لَا يُتِمُّ رُكُوعَهَا وَلَا سُجُودَهَا)) .
ترجمہ: محمد سرور گوہر
اسی سند سے ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بدترین چور وہ ہے جو اپنی نماز کی چوری کرتا ہے۔“ عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! وہ اپنی نماز کی چوری کس طرح کرتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اس کا رکوع پورا کرتا ہے نہ اس کا سجود۔“