مسند اسحاق بن راہویہ — حدیث نمبر 981
باب: جنت میں سماع کا بیان
حدیث نمبر: 981
أَخْبَرَنَا غِيَاثُ بْنُ بَشِيرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ هُرْمُزَ الْهُرْمُزِيِّ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: قِيلَ لِأَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ هَلْ فِي الْجَنَّةِ مِنْ سَمَاعٍ؟ قَالَ: ((نَعَمْ، شَجَرَةٌ أَصْلُهَا مِنْ ذَهَبٍ وَأَغْصَانُهَا الْفِضَّةُ، وَثَمَرُهَا الْيَاقُوتُ وَالزَّبَرْجَدُ يَبْعَثُ لَهَا رِيحًا فَتَحُكُّ بَعْضُهَا بَعْضًا فَمَا سُمِعَ شَيْءٌ قَطُّ أَحْسَنُ مِنْهُ)).ترجمہ: محمد سرور گوہر
مجاہد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا: کیا جنت میں سماع (سننے کی لذت) بھی ہوگا؟ انہوں نے فرمایا: ”ہاں، ایک درخت ہے جس کی جڑ سونے کی، شاخیں چاندی کی اور پھل یاقوت اور زبرجد کے ہیں، اس کے لیے ایک ہوا بھیجی جاتی ہے تو اس کی شاخیں ایک دوسرے سے رگڑ کھاتی ہیں، اس سے زیادہ خوبصورت آواز کبھی نہیں سنی گئی۔“