حدیث نمبر: 860
وَبِهَذَا، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((رَأْسُ الْكُفْرِ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ)).
ترجمہ: محمد سرور گوہر

اسی سند سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کفر کا سرچشمہ / سرغنہ مشرق کی جانب سے ہے۔“

حوالہ حدیث مسند اسحاق بن راهويه / كتاب الفتن / حدیث: 860
تخریج حدیث «بخاري ، كتاب بدءالخلق ، باب خير مال المسلم الخ ، رقم : 3301 . مسلم ، رقم : 85 . مسند احمد : 252/2 .»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ حافظ عبدالشکور ترمذی
اسی سند سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کفر کا سرچشمہ؍ سرغنہ مشرق کی جانب سے ہے۔‘‘
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:860]
فوائد:
مذکورہ حدیث سے اہل مشرق کی مذمت ثابت ہوتی ہے، علامہ عبدالرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ لکھتے ہیں: مذکورہ حدیث میں مجوسیوں کے کفر کی طرف اشارہ ہے، کیونکہ اس وقت فارس (موجودہ ایران) کی حکومت اور ان کی اطاعت کرنے والے عرب لوگ مدینہ منورہ سے مشرق کی جانب تھے، اس کے باشندے انتہائی قوی اور جابر تھے ان کے بادشاہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا خط پھاڑ دیا تھا اور یہ علاقے ہمیشہ فتنوں کی آماج گاہ رہے۔ (تحفة الاحوذي: 3؍ 239)
درج بالا اقتباس مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 860 سے ماخوذ ہے۔