حدیث نمبر: 853
وَبِهَذَا الْاِسْنَادِ، عَنْ رَسُولِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا تَقُومُ السَّاعَةُ إِلاَّ عَلَی شِرَارِ النَّاسِ.
ترجمہ: محمد سرور گوہر

اسی سند سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت بدترین لوگوں پر قائم ہو گی۔“

حوالہ حدیث مسند اسحاق بن راهويه / كتاب الفتن / حدیث: 853
تخریج حدیث «مسلم ، كتاب الفتن ، باب قرب الساعة ، رقم : 2949 . صحيح الجامع الصغير ، رقم : 7407 .»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ حافظ عبدالشکور ترمذی
اسی سند سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت بدترین لوگوں پر قائم ہوگی۔‘‘
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:853]
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا قیامت بدترین لوگوں پر قائم ہوگی۔ نیک لوگ ایک ایک کر کے اٹھا لیے جائیں گے۔ جیسا کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم لوگ اسی طرح چھانٹے جاؤ گے۔ جس طرح اچھی کھجوریں ردی کھجوروں سے چھانٹی جاتی ہیں، تم میں سے نیک لوگ اٹھا لیے جائیں گے اور بدترین لوگ باقی رہ جائیں گے (اس وقت) اگر مر سکو تو مر جانا۔‘‘ (سنن ابن ماجة، کتاب الفتن، رقم: 4038) فتنوں سے پناہ مانگنے کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعائیں سکھائی ہیں، انہیں یاد کرنا چاہیے۔ اور پڑھتے رہنا چاہیے۔
درج بالا اقتباس مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 853 سے ماخوذ ہے۔