مسند اسحاق بن راہویہ — حدیث نمبر 841

باب: امت پر فتنوں اور عذاب کا بیان

حدیث نمبر: 841
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، نا يَحْيَى بْنُ الْمُتَوَكِّلِ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((يُوشِكَ أَنْ تَظْهَرَ فِتْنَةٌ لَا يُنَجِّي إِلَّا اللَّهُ أَوْ مَنْ دَعَا بِدُعَاءٍ كَدُعَاءِ الْغَرْقَى)) .
ترجمہ: محمد سرور گوہر

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قریب ہے کہ فتنہ ظاہر ہو اس سے اللہ کے سوا کوئی نجات نہیں دے گا، یا پھر وہ بچے گا جس نے ڈوبنے والے کی دعا کی طرح دعا کی۔“

حوالہ حدیث مسند اسحاق بن راهويه / كتاب الفتن / حدیث: 841