حدیث نمبر: 792
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو، نا يُونُسُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ. وَذَكَرَ عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ.
ترجمہ: محمد سرور گوہر

سعید بن مسیب رحمہ اللہ بیان فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن ایک سوراخ سے دو دفعہ نہیں ڈسا جاتا۔“

حوالہ حدیث مسند اسحاق بن راهويه / كتاب البر و الصلة / حدیث: 792
تخریج حدیث «انظر ما قبله .»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ حافظ عبدالشکور ترمذی
سعید رحمہ اللہ نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی مثل روایت کیا ہے۔
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:792]
فوائد:
امام بخاری رحمہ اللہ نے مذکورہ بالا حدیث سے قبل سیدنا معاویہ بن سفیان رضی اللہ عنہما کا قول نقل کیا ہے: ((لَا حَکِیْمَ اِلَّا ذُوْ تَجْرِبَةٍ۔)).... ’’آدمی تجربہ اٹھا کر دانا بنتا ہے۔‘‘
غلطی تو ہر انسان سے ہو جاتی ہے اور کسی موقع پر لوگ کسی کے دھوکے میں آجاتے ہیں، لیکن پہلی بار دھوکہ جس نے دیا پھر اسی شخص سے دوبارہ دھوکہ کھانا شان مومن کے خلاف ہے۔ بار بار دھوکہ کھاتے رہنا اور یہ سمجھنا کہ ہم سادہ اور نیک لوگ ہیں یہ کوئی دینداری نہیں۔ شاعر کہتا ہے: آدمی بنتا ہے لاکھوں ٹھوکریں کھانے کے بعد
رنگ لاتی ہے حنا پتھر پہ گھس جانے کے بعد
درج بالا اقتباس مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 792 سے ماخوذ ہے۔