حدیث نمبر: 785
وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((الْمَكْرُ وَالْخَدِيعَةُ فِي النَّارِ)).
ترجمہ: محمد سرور گوہر

اسی اسناد سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نہ تمہاری صورتوں کی طرف دیکھتا ہے نہ تمہارے اموال کی طرف، لیکن وہ تمہارے دلوں اور اعمال کی طرف دیکھتا ہے۔“

حوالہ حدیث مسند اسحاق بن راهويه / كتاب البر و الصلة / حدیث: 785
تخریج حدیث «بخاري ، كتاب البيوع ، باب النجش ومن قال لا يجوز ذلك البيع ، طبراني صغير ، رقم : 738 . صحيح الجامع الصغير ، رقم : 6725 .»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ حافظ عبدالشکور ترمذی
اسی (سابقہ ۳۷۹) سند سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مکرو فریب اور دھوکہ دہی کا انجام جہنم ہے۔‘‘
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:785]
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا مکرو فریب کا انجام جہنم ہے۔ اگرچہ ہمارے ہاں وہ آدمی چالاک ہوشیار ہے جو زبان دراز، جھوٹ اور دروغ گوئی کا ماہر ہو اور ہر انسان کو جھوٹ بول کر ڈیل کر لیتا ہے۔ لیکن ایسے انسان اللہ ذوالجلال کے نزدیک ذلیل ترین ہیں۔
ایک حدیث میں ہے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’مومن بھولا بھالا ہوتا ہے۔ اور بدکار دھوکے باز اور کمینہ ہوتا ہے۔‘‘ (ادب المفرد للبخاري، رقم: 418)
درج بالا اقتباس مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 785 سے ماخوذ ہے۔